
خلیج اردو: مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ڈسٹرک نابلس میں جمعے کے بعد فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا جبکہ یہ واقعہ ڈسٹرک نابلس کے ٹاؤن بیت داجن میں پیش آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ کے نام سے ہوئی ہے جو بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر پھتراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
فلسطینیوں کی جانب سے اپنی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔







