پاکستانی خبریں

وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائنسس مل گیا

خلیج اردو
02 مئی 2021
سیالکوٹ : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے پر ٹویٹر صارفین نالاں ہیں جہاں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جھاڑ پلائی ہے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو ڈان نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/Dawn_News/status/1388901874619744257

واقعے پر ردعمل میں اختلاف کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز کی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی ناکامی اور بدترین ارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔رمضان بازاروں ميں غير معياری،مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button