عالمی خبریں

بھارت کے ایک ہسپتال سے ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے، کورونا کے چھ مریض ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دہلی کے ایک ہسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے 6 مریضوں کو دیکھایا گیا ہے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے ہلاکتیں ہسپتال کے ڈاکٹروں  اور طبی عملے ہسپتال چھوڑ کر بھاگ جانے کے بعد ہوئی ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق گرگاؤں میں واقع اس ہسپتال کا عملا ہسپتال سے آکسیجن ختم ہونے کے بعد فرار ہوا۔

ویڈیو میں جانبحق ہونے والے مریضوں کے رشتہ داروں کو بھاگ کر ہسپتال کے ایک کمرے سے دوسرے کمرے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ یہاں نہ کوئی ڈاکٹر نہ ہی نرس اور نہ استقبالیا پر کوئی موجود ہے۔

ایک دوسرے ویڈیو کلپ میں مریضوں کے لواحقین کو ہسپتال کے باہر پولیس سے جھگڑتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ جس میں وہ پولیس والوں سے اس بات پر جھگڑا کر رہے ہیں انہوں نے طبی عملے کو فرار کیوں ہونے دیا۔

تاہم، ہسپتال کے ڈائریکٹر سواتی راتھوڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکام کو مطلع کر دیا تھا کہ ہسپتال سے آکسیجن جلد ہی ختم ہوجائے گی لیکن حکام کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کا عملا اس رات ہسپتال سے فرار نہیں ہوا تھا بلکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے ہسپتال کی کنٹین میں چھپ گئے تھے۔ کیونکہ اس سے پہلے مریضوں کے رشتہ داروں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس ہسپتال پہنچی ہسپتال کا تمام عملا اپنی ڈیوٹی پر واپس آگیا تھا۔

تاہم، ہسپتال انتظامیہ کے دعوے کے برعکس گرگاؤں انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس ہسپتال کو کورونا کے مریض داخل کرنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی تھی۔

مزید برآں، گرگاؤں کے ڈی سی او کے مطابق ہسپتال نے اپنی گنجائش سے زیادہ کورونا کے مریض بھرتی کیے۔ اور مریضوں کی اموات کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button