عالمی خبریں

بھارت: دلہا شادی کے منڈپ سے فرار، دلہن نے باراتی سے شادی کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا ایک عجیب واقعہ، جس میں شادی کے لیے بارات لے کر آنے والا دلہا شادی سے عین پہلے غائب ہوگیا۔ جس کے بعد دلہن کی شادی ایک باراتی سے کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دلہا اور دلہن کے درمیان جے مالا کی رسم ہوچکی تھی اور خاندان کے افراد شادی کی بنیادی تقریب کی تیاری کر رہے تھے جب دلہا لاپتہ ہوگیا۔

کچھ دیر تک دلہے کی تلاش کرنے کے بعد پتہ چلا کہ دلہا نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود شادی کے منڈپ سے فرار ہوا ہے۔

دلہے کے فرار ہو جانے کے بعد دلہن کی فیملی پریشان کو پریشان دیکھ کر بارات کے ساتھ آئے ایک مہمان نے مشورہ دیا کہ شادی ہر حال میں کی جانی چاہیے ، جس کے لیے بارات کے ساتھ آئے کسی لڑکے کو پسند کر لیا جائے۔

جس کے بعد دلہن کے خاندان کے افراد نے بارات میں موجود نوجوانوں میں سے ایک کو پسند کیا اور پھر دنوں خاندانوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مشورے کے بعد دلہن کی اس لڑکے کے ساتھ شادی کر دی گئی۔

شادی کے بعد دلہن کے گھر والوں میں غائب ہونے والے دلہے اور اس کی فیملی کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروا دی۔

پولیس انسپیکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں دلہے اور دلہن دونوں کے خاندانوں  کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہیں۔ جس میں دلہن کے گھر والوں نے دلہے اور اسکی فیملی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دلہے کے باپ نے اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے درخواست دی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button