پاکستانی خبریں

توکتے طوفان: تیز ہواؤں کے باعث کراچی میں ایک نجی بینک کی عمارت متاثر، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

انڈیا کے مغربی ساحل پر آنے والے سائیکلون توکتے کے باعث پیدا ہونے والی تیز ہوائیں پاکستان کے شہر کراچی تک پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں تیز ہواؤں کے باعث نجی بینک یو بی ایل کی آئی آئی چندرگر روڈ پر واقع مشہور عمارت کا بیرونی حصہ متاثر ہوتا دیکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ تیز ہواؤں کے باعث عمارت کے بیرونی حصے پر لگے شیشے اکھڑ جاتے ہیں اور نیچے زمین پر جا گرتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ دو دن سے سخت گرمی کی لہر کے بعد ریت کا طوفان آیا اور پھر ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

جبکہ توکتے طوفان سے صوبہ سندھ اندرون میں کچھ ضلعے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم، طوفان کی شدت اب کم ہوگئی ہے۔

خیال رہے اس طوفان کے مغربی انڈٰیا کے ساحل سے ٹکرانے کے باعث 21 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 96 افراد لاپتہ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button