متحدہ عرب امارات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ سے متعلق ڈنمارک کے ساتھ معاہدے کا اعلان کردیا

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ سے متعلق ڈنمارک کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں کوئی فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا کہ معاہدہ ڈنمارک کی بادشاہت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور گرین لینڈ کے عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدہ ڈنمارک کی ریڈ لائنز کا احترام کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button