
خلیج اردو
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچنے کے بعد لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتا پرزوں میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے متعلق حساس خصوصیات رکھنے والی کاک پٹ کینوپی بھی شامل ہے۔ واقعے پر امریکی کانگریس اور محکمہ دفاع نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حساس پرزوں کے چین کی دسترس میں پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اب تک چینی رسائی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ امریکی حکام کی جانب سے لاپتا پرزوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔






