
خلیج اردو آن لائن:
دبئی ایک رہائشی علاقے میں ایک تیندوے کی موجودگی کی خبر کے بعد اس رہائشی کمیونٹی کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بڑی بلی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کسی بنگلے کے گارڈن میں کھلی گھوم رہی ہے۔
اسپرنگ تھری نامی رہائشی علاقے کے رہائشیوں کو کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی حکام کو اس جانور کی تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
تاہم، جب نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے اس رہائشی علاقے کو تعمیر کرنے والے گروپ عمار کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔
جبکہ سوشل میڈیا پر بنے گروپ اس خبر سے بھر گئے ہیں۔
ایک رہائشی نے ایسے ہی ایک گروپ میں پوسٹ کیا کہ اس نے اپنی ایک دوست بات کی ہے اور اسکا کہنا ہے کہ عمار کی پوری ٹیم اس وقت اسپرنگ تھری میں موجود ہے اور اس جانور کی تلاش کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس اور مختلف سوشل میڈیا گروپس میں اسپرنگ تھری کے رہائشیوں کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق دبئی حکام اور اس رہائشی علاقے کے سیکیورٹی گارڈ مل کر مبینہ تیندوے کی تلاش کر رہے ہیں۔
تاہم، اس واقعہ کی عمار کی جانب سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







