خلیج اردو
19 مئی 2021
کائرہ : بحرین میں اب بچوں تک ویکسین لگوانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ حکام نے فائزر بائیوٹیک ویکسین 12 سال سے 17 سال تک کے بچوں کو لگوانے کی منظوری دی ہے۔
اس حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی نے نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کا حوالہ دے کر بتایا ہے۔
یہ فیصلہ وزارت صحت کی ویکسینشن کمیٹی نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔
بچوں میں ویکسینشن کیلئے ضروری ہے کہ ان کےئ سرپراست کی جانب سے اجازت نامہ موجود ہو۔
بحرین نے 6 قسم کی ویکسین کی اجازت دی ہے جس میں چین کی ویکسین سینوفارم ، فائزر ان بائیوٹیک ، آسٹرازینیکا ، جونسن اینڈ جونسن ، سپوتنک اور سپوتنک لائیٹ شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times






