خلیج اردو
20 مئی 2021
لاہور : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے بقیہ میچز اب ابوظبہی میں کھیلے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے حتمی منظوری دیدی۔
پاکستانی کے میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں پی ایس ایل کا انعقاد 4 جون سے متوقع ہے جس میں بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچز دستیاب نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان مشاورت ہونا باقی ہے۔
BIG NEWS FOR FANS: PCB has secured all pending approvals from the UAE government, the remaining #HBLPSL6 matches are now good to go in Abu Dhabi! pic.twitter.com/ErPOkYrmKB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 20, 2021
چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ابوظبہی میں کھلے جانے سے متعلق حائل رکاؤٹیں ختم یوگئیں ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، کرکٹ بورڈ اور ابوظبی اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے لیگ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔






