خلیج اردو آن لائن:
بھارت کے سیلی گوری کے علاقے میں واقع نارتھ بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں جمعے کی صبح کورونا کے مریضوں کو آکسیجن سپلائی فراہم کرنے والے پائپ میں سے آکسیجن لیک کرنے کے بعد کورونا کے مریضوں اور انکے لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آکسیجن لیک کرنے واقعہ صبح 9 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ جس کمرے میں آکسیجن کا پائپ لیک ہوا اس کمرے میں بادل چھا گئے۔ کورونا کے مریضوں کو لگا کہ ہسپتال میں آگ لگ گئی ہے جس وجہ سے ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جس کی وجہ سے کورونا کے مریض کوویڈ بلاک سے باہر بھاگنے لگے اور ان مریضوں کے رشتہ دار اور متعدد لوگ اس بلاک کے باہر جمع ہوگئے۔
واقعہ کے فوری بعد فائر بریگیڈ ہسپتال پہنچ گئی۔ اور آکسیجن سپلائی کو چکھ دیر کے لیے منقطع کرنے کے بعد صورتحال کنٹرول کر لی گئی۔ جس کے بعد لیک ہونے والے پائپ کی مرمت کر دی گئی اور صورتحال معمول پر آگئی۔
Source: Khaleej Times







