
خلیج اردو
21 مئی 2021
کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کے روز ایک بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس کے عہدہدار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بم مقامی سیاسی شخصیت کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا جو موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
دھماکہ چمن پر افغان بارڈر کے قریب ہوا۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times






