
خلیج اردو آن لائن:
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل کا رد عمل خوفناک ہوگا۔
امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے اسرائیلی دورے کے دوران مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ "اگر حماس اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو ہمارا رد عمل خوفناک ہوگا”۔
خیال رہے کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اس وقت اسرائیل کے دور پر ہیں جس کا مقصد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانا اور فلسطین کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کرنا ہے۔
مزید برآں، اس پریس بریفنگ کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹٰیٹ کے ساتھ ایران کے سمیت دیگر علاقائی ایشوز بھی زیر غور لائے گئے ہیں، اور امید کا اظہار کیا کہ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ختم کیے گئے نیوکلیئر معاہدے کی طرف واپس نہیں جائے گا۔
مزید برآں، اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
Source: Khaleej Times







