خلیج اردو آن لائن:
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بدھ کی صبح جان جوز کے ایک ریل یارڈ میں ایک مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جب کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہے۔
سانتا کلارا کاؤنٹی شیرف کے نائب رسل ڈیوس نے صحافیوں کو بتایا کہ "متعدد ہلاکتیں” ہوچکی ہیں لیکن انھیں یہ بتانے کے لئے وقت کی ضرورت ہوگی کہ کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
میئر سام لِک کارڈو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ یہ فائرنگ شہر کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب سانتا کلارا ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے زیر انتظام لائٹ ریل یارڈ میں ہوئی ہے ۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے کہ اور حادثے کے مقام کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
انکا کا کہنا تھا کہ حادثے کے حوالے سے مزید معلومات بعد میں شیئر کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times







