
خلیج اردو: سعودی حکام نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جانے والی اسرائیلی پرواز 661 کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی ایئرلائن اور ٹورازم لیمیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پرواز کو دبئی کےلیے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے روانہ ہونا تھا لیکن سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا






