عالمی خبریں

افغانستان: بم دھماکے میں یونیورسٹی کے 3 اساتذہ جانبحق، 15 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

پولیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز شمالی افغانستان میں یونیورسٹی اسٹاف کو لیجانے والی بس سڑک کنارنے نصب بم کی زد میں آنے  سے 3 اساتذہ جانبحق، 15 زخمی ہوگئے۔

بم دھماکہ پروان صوبے کے دارالحکومت چاریکر میں ہوا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان سلیم نوری کے مطابق بس البیرونی یونیورسٹی کے عملے کو لیجا رہی تھی۔

جبکہ ہائر ایجوکیشن منسٹری کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے ٹیچرز میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

تاہم، تاحال دھماکے ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یاد رہےکہ  افغانستان میں حالیہ مہینوں کے دوران سڑک کے کنارے نصب کیے بموں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز، ججوں، حکومتی عہدیداروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزیدبرآں، امریکی حکومت کی جانب سے 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں پر تشدد واقعات میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button