خلیج اردو آن لائن:
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب 11 ممالک سے آنے والے مسافروں پر سے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے جا رہا ہے۔
اس فیصلے پر اطلاق اتوار کے روز سے ہوگا۔ تاہم، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کے روز سے درج ذیل ممالک سے آنے والے مسافروں پر سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی:
متحدہ عرب امارات ، جرمنی، امریکہ، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان سے آنے والے والے مسافروں پر سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گیں۔
Source: Khaleej Times







