
خلیج اردو آن لائن:
جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک ادارے کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہےکہ بشار الاسد کے چوتھی بار شام کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں گئی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فائرنگ مختلف علاقوں میں بشارالاسد کے حامیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں دارالحکومت دمشق اور شمالی شہر حلب شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور ایک نوجوان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بشارالاسد مزید سات سالوں کے لیے چوتھی مرتبہ شام لے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن نے اس جیت کو شرمناک قرار دے کے کر مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے بشارالاسد سال 2000 سے شام پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اور ان والد حفیظ الاسد نے 1971 سے 2000 تک شام پر حکمرانی کی۔
Source: Khaleej Times






