
خلیج اردو: جیو انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سکیورٹی اداروں پر تنقید کے بعد جیو نیوز نے اپنے پروگرام ‘“کیپیٹل ٹاک“ کے میزبان حامد میر پر پابندی عائد کردی ہے۔
جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے بتایا کہ اینکرپرسن حامد میر جیو ٹی وی کے معروف
پروگرام "کیپیٹل ٹاک” کی میزبانی آج نہیں کریں گے اور ان کو غیر معینہ مدت کے لیے چُھٹی پر بھیچ دیا گیا ہے۔
حامد میر نے بھی پروگرام آف ایئر کی بھی تصدیق کی ہے اور ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ یہ انکے لئے نئی بات نہیں ہے-





