عالمی خبریں

 یو کے: ہیتھرو ایئرپورٹ پر ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے الگ ٹرمینل کھول دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

برطانیہ کے شہر لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر کورونا وبا کے باعث بند کیا جانے والا ٹرمینل ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کھول دیا گیا۔ تاہم، حکومت پر تنقید کرنے والوں کو کہنا ہےکہ یہ فیصلہ بہت پہلے کرنا لینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برازیل، بھارت، ترکی اور جنوبی افریقہ سمیت 43 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔

تاہم، منگل سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافر ہیتھرو ایئرپورٹ کے اپریل 2020 میں بند کیے جانے والے ٹرمینل 3 سے گزریں گے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے یو کے آنے والے یو کے کے رہائشیوں اور شہریوں کو حکومت کے نامزکردہ ہوٹل میں 10 دن تک لازمی قرنطینہ ہونا ہوتا ہے۔

تاہم، حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے الگ ٹرمینل بہت پہلے سے ہی کھول دینا چاہیے تھا کیونکہ دیگر ممالک اور ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایک ہی ہال کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button