
خلیج اردو
02 جون 2021
دبئی : دبئی کا شمار دنیا کے دس بہترین ثالثی مراکز رکھنے والے شہر میں ہونے لگا ہے۔ عالمی ثالثی سروے کے مطابق دبئی کا شمار پہلی دفعہ مشرق وسطیٰ سے ان ممالک کی فہرست میں ہوا ہے جہاں کے ثالثی مراکز بہترین ہیں۔
اس حوالے سے دبئی کے ڈپٹی حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد الکمتوم نے دبئی کی عالمی رینکنگ میں موجودگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
Congratulations to the UAE on Dubai's achievement of being the only jurisdiction from the Middle East on the top 10 ranked International arbitral seats globally according to @QMUL & @WhiteCase.We're very proud of the team at Dubai Int. Arbitration Centre for being the regions 1st pic.twitter.com/T6sD1Phvnx
— Maktoum Bin Mohammed (@MaktoumMohammed) June 1, 2021
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم دبئی انٹرنیشنل آربیٹریشن سنٹر کی ٹیم پر فخر کرتے ہیںجنہون نے یہ ممکن بنایا کہ دبئی کا عالمی ثالثی رینکنگ میں شمار ہونے لگا ہے۔
کیووین میری یونیورسٹی آف لندن میں اسکول آف انٹرنیشنل آربٹریشن نے پارٹنرشپ اینڈ وائیٹ کییس کی شراکت سے کی ہے۔
دیگر دس سیٹوں میں لندن ، سینگاپور ، ہانگ کانغ اور پیرس شامل ہیں۔ دبئی نے ویانا اور واشنگٹن جیسی مشہور نشستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
اس ایڈیشن میں 2006 میں اپنے پہلے ایڈیشن کے بعد سے حصہ لینے والوں کی تعداد سب سے زیادہ نظر آئی جس میں پانچ ماہ کے دوران دنیا بھر کے 53 شہروں میں ماہرین کے ساتھ 1،200 سے زیادہ سوالنامے موصول ہوئے اور 198 انٹرویو کیے گئے۔
سروے بین الاقوامی ثالثی اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات ، توقعات ، اور رجحانات کی شناخت اور تجزیہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ سازوں کیلئے ایک اہم حوالہ ہے۔
Source : Khaleej Times







