عالمی خبریں

ترکی نے پاکستان اور بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 8 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔

ترکش ایئر لائن کی جانب سے منگل کے روز شیئر کی گئی نئی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، برازیل، جنوبی افریقہ، اور نیپال سے آںے والے مسافروں کو 14 دنوں کے لیے حکومتی نامزکردہ مراکز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

جبکہ ایسے مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران درج بالا ممالک گئے تھے انہیں ترکی پہنچنے پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی جو کہ ترکی میں داخل ہونے سے پہلے 72 گھنٹوں کے درمیان کروایا گیا ہو۔

مزید برآں، یو کے، مصر، ایران اور سنگاپور سے آنے والے مسافروں کو بھی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ اور یہ ٹیسٹ ملک میں داخل ہونے سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ڈیکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں قرنطینہ کیا جائے گا اگر انہوں نے ترکی میں داخل ہونے کے 14 دن پہلے کورونا ویکسین لگوا لی تھی یا انہیں گزشتہ 6 مہینوں کے دوران کورونا ہوا تھا اور وہ صحت مند ہو چکے ہیں۔

اور اگر ان ممالک سے آنے والے مسافر ویکسین سرٹیفکیٹ نہیں دیھا سکتے تو ترکی میں داخل ہونے کے لیے انہیں 72 گھنٹے پہلے کروائے گئے پی سی آر یا 48 گھنٹے پہلے کروائے گئے اینٹیجن ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔

یاد رہے کہ ترکی میں اب تک کورونا کے 52 لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 47 ہزار 656 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button