پاکستانی خبریں

پاکستان: برقعہ پہن کر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے لیےعدالت آنے والا شخص گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے شہر لاہور میں اغوا کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے لیے برقعہ پہن کر عدالت آنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرفراز نامی ملزم کو اس کے مشکوک حلیے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز نے لاہو میں ایک لڑکی کے ساتھ اسکی رضامندی سے شادی کر رکھی تھی۔ تاہم لڑکی کے والدین نے سرفراز پر اغوا کا مقدمہ دائر کروا دیا۔ سرفراز اس مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت آیا تھا۔

گرفتاری کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ لڑکی کے خاندان والوں کے ساتھ کسی قسم کے جھگڑے اور اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے برقعہ پہن کر عدالت میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button