خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات فیفا ورلڈکپ،ایشین کپ گروپ اے کوالیفائرز کی میزبانی کریگا

خلیج اردو: ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن (یو اے ای ایف اے) کی فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ چین 2023 کے ایشین کوالیفائرز کے گروپ اے میچوں کی میزبانی کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ گروپ اے میں باقی سات میچ جن میں شام، چین، فلپائن، مالدیپ اور گوام شامل ہیں شارجہ کلب کے اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے سیکریٹری جنرل داتو ونڈسر جان نے خاص طور پر ان مشکل اوقات کے دوران میچوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ واقعی یہ سب کے لئے غیرمعمولی اوقات ہیں اور اے ایف سی کی جانب سے وہ متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ ایشین کوالیفائرز کے گروپ اے میچوں کی میزبانی کرنے پر راضی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اتنے کم وقت میں میچوں کی میزبانی کا عزم انکے جذبے اور تنظیمی صلاحیتوں کا ثبوت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن (یو اے ای ایف اے) کے سیکریٹری جنرل محمد عبداللہ ہزام الظہری نے میچوں کی میزبانی کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عالمی سطح کے مقابلوں کے انعقاد میں شارجہ میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ (ویسٹ) کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاریوں میں 14 سے زیادہ قومی ٹیموں کے کیمپوں اور بین الاقوامی دوستانہ میچوں کی میزبانی کر رہے ہیں جو متحدہ عرب امارات میں فٹ بال کے جدید ترین ڈھانچے کو ثابت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button