عالمی خبریں

چین میں مسافر ٹرین ریل کنسٹرکشن ورکرز پر چڑھ گئی، 9 مزدور ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

چینی میڈیا کے مطابق جمعے کی صبح جنوب مغربی چین میں ایک ٹرین ریل کنسٹرکشن ورکرز سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 9 مزدور ہلاک ہوگئے۔

اسٹیٹ براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کی جانب سے اپنی نیوز ایپ پر بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزدور ان 50 پچاس مزدوروں میں سے تھے جو ٹرین کے بند کیئے گئے ٹریک کی مرمت کر رہے تھے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ مخالف سمت میں جانے والے دوسرے ٹریک پر کیا کر رہے تھے، جو کھلا ہوا تھا۔

حادثہ  صبح 5 بج کر 18 منٹ پر بیجنگ سے 12 سو کلومیٹر مغرب میں واقع شہر جنچانگ میں پیش آیا۔

یہ ٹرین شمال مغربی سنکیانگ خطے کے دارالحکومت اورمقی سے صوبہ جیانگ کے مشرقی شہر ہانگجو کی طرف جارہی تھی۔ یہ سفر تقریبا 56 گھنٹوں پر مشتمل ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button