عالمی خبریں

بھارت: پیار کے لیے کچھ بھی کرے گا! دلہن بن کر گرل فرینڈ کی شادی میں شرکت کرنے والا نوجوان پکڑا گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

گرل فرینڈ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے ایک شخص دلہن کی طرح تیار ہو کر گرل فرینڈ کے گھر ہہنچ گیا۔

ڈی این اے نیوز کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بھڈوہی کا ہے جہاں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے نہ صرف لڑکی بنا بلکہ تیار بھی دلہنوں کی طرح ہوا اور پھر گرل فرینڈ کے گھر پہنچ گیا، جہاں اس کی شادی کی تقریب جاری تھی۔

ویڈیو میں ایک شخص کو دلہن کے لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا، جس نے وگ لگا رکھی، ساڑھی پہنی ہوئی اور پوری طرح سے میک اپ کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے لڑکیوں کی طرح اپنے کندھے پر پرس لٹکایا ہوا اور پیروں میں سینڈل بھی لڑکیوں والے ہیں۔

تاہم، شادی میں شریک دیگر مہمانوں کو جب اس کی حرکات پر شک پڑا تو انہوں نے اس پکڑ لیا۔ ایک شخص نے جب اس کے نقاب اتارا تو اس کی وگ بھی اتر گئی۔ جس کے نیچے سے ایک آدمی کے برآمد ہونے پر مہمان حیران رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس نوجوان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کروائی کیونکہ وہ فوری طور پر وہاں سے بھاگ گیا تھا۔

Source: Khaleej Times, DNA

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button