خلیج اردو آن لائن:
جعمرات کے روز تائیوان کی بندرگاہ پر ایک بڑا مال بردار جہاز ایک بڑی کرین سے جا ٹکرایا۔ جہاز کے ٹکرانے سے کرین دوسری کرین کے ساتھ ٹکرائی اور پھر دونوں کرینیں زمین پڑے کارگو کنٹینرز پر جا گریں۔
https://youtu.be/gLdI-qc0Rl8
حادثے میں ایک ورکر کے بازو پر زخم ہونے بعد اسے ہسپتال بھیج دیا گیا۔
بندرگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 86 ہزار ٹن وزنی جہاز ہانگ کانگ شینگ کمپنی اورینٹ اورسیز لمیٹٰڈ کا تھا۔ جو جنوبی تائیوان میں کاہسونگ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔
https://youtu.be/_pScYRqdJQE
حادثے کے بعد جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times







