
خلیج اردو
10 جون 2021
عاطف خان خٹک
لاہور : پاکستان میں صوبہ پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کو ایک ٹی وی شو کے دوران بحث میں گرما گرمی ہونے کے بعد تھپڑ جڑ دیا اور ساتھ ہی غلیظ قسم کی گالی بھی دے ڈالی۔
اس لڑائی کے بعد شو کو آف ایئر کیا گیامگر فریقین کے درمیان لڑائی عروج پر پہنچ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیلئے نامناسب زبان استعمال کیا۔ ایک طرف فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنما کو تھپڑ مارا تو ردعمل میں انہوں نے بھی خاتون وزیر کا ہاتھ مروڑ دیا۔
Firdous Ashiq Awan and Abdul Qadir Mandokhel had harsh debate during program and after program Dr. #FirdousashiqAwan abused #AbdulQadirMandokhel and slapped him !! pic.twitter.com/lvb4PCrQxj
— Fizzay (@Fizzailous) June 9, 2021
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس انتہائی اقدام کی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن کے رہنما نے مسلسل میرے خلاف فحش زبان استعمال کی اور میرے والد کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے اور میں نے اپنی دفاع میں ایسا کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ pic.twitter.com/7AbDNMaHV0
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) June 9, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے صارفین دو حصوں میں تقسیم ہیں۔ ایک وہ صارفین ہیں جو اس واقعے کی مذمت کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف کے صارفین اسے خاتون وزیر کا سلف ڈیفنس قرار دے رہے ہیں۔
Source : Khaleej Time






