خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام کی ویب سائیٹ کا اجراء

خلیج اردو: جنرل ویمنز یونین نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام کی دو زبانوں میں ویب سائیٹ کے اجراء کا اعلان کردیا جسے جدید ترین پروگرامنگ ، ڈیزائن اور ویب سائیٹ مینجمنٹ تکنیک کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے – یہ نئی ویب سائیٹ ، دیکھنے والوں کو آسان نیوی گیشن فراہم کرتی ہے اور ان تمام معلومات تک رسائی بھی دیتی ہے جوکہ اس اقدام کی تاریخ ، اس کے اہم ترین سنگ میل سے متعلق ہیں اور اس میں تربیتی پروگرامز کی تصاویری آرکائیوز بھی شامل ہے جوکہ امن و سلامتی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی خاطر رہے – اس ویب سائیٹ کا اجراء ، شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی سنٹر آف ایکسیلنس کے آغاز کی مناسبت سے ہے جس کا افتتاح رواں ماہ کے اوئل میں ہوا تھا – اس موقع پر جنرل ویمنز یونین کی ڈی جی نورا خلیفہ السویدی کا کہنا تھا کہ یہ ویب سائیٹ اس اقدام کے مقاصد کے حصول میں معاون ہوگی ، اسکی اہم کامیابیوں کو قلم بند کرے گی اور ملک بھر میں سٹریٹجک شراکت داروں اور یواین ویمن کے تعاون سے ترتیب دیئے گئے پائلٹ تربیتی پروگراموں کو متعارف کرائے گی – شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام جوکہ پہلے ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی ٹریننگ پروگرامز تھا کا قیام متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع اور جنرل ویمنز یونین کی شراکت داری سے ہوا تھا جس میں یواین ویمن کی حمایت بھی حاصل تھی ۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کی صلاحیت کو بڑھا کر انہیں فوجی و قیام امن آپریشنز میں زیادہ کردار کا حامل بنانا ہے – اقدام کے قیام کی خاطر وزارت دفاع اور جنرل ویمنز یونین کے ساتھ یواین ویمن کے درمیان ایم او یو پر ستمبر 2018 میں دستخط کیئے گئے تھے ۔ اس موقع پر وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان بھی موجود تھے جوکہ خواتین ، امن و سلامتی ایجنڈا کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اظہار تھا – اس پروگرام میں متعدد عرب ، افریقی اور ایشیائی ممالک کے 357 شرکاء شامل رہے اور اسکا پہلا اور دوسرا تربیتی دور 2019 اور 2020 میں ہوا تھا جسے سٹریٹجک شراکت داروں نے بھرپور سراہا اور اسے ایک کامیاب و منفد ماڈل قرار دیا تھا – اس پروگرام کا نام بعد میں ستمبر 2020 کو بدل کر شیخہ فاطمہ بنت مبارک ویمن ، پیس اینڈ سکیورٹی اقدام رکھ دیا گیا تھا ۔ یہ موقع یواین سکیورٹی کونسل کی قراردار 1325 کی 20ویں سالگرہ کی مناسبت سے تھا ۔ اس پیشرفت سے گزشتہ دو برس میں عالمی سطح پر خواتین ، امن و سلامتی ایجنڈا کی خاطر اجتماعی کاوشیں ہوئی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button