پاکستان پر امید ہے کہ متحدہ عرب امارات جلد ہی اس کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں ختم کردے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد متحدہ عرب امارات کے حکام سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لئے پروازوں پر پابندی کے معاملے پر رابطے میں ہے کیونکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہ "امید ہے کہ متحدہ عرب امارات جلد ہی پاکستان سے متعلق اپنی ٹریول ایڈائزری کو اپ ڈیٹ کر دے گا”َ۔
پاکستان کے کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر مطابق پاکستان کے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں کورونا کے 735 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ 25 اکتوبر کے بعد رپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 9 لاکھ 56 ہزار 392 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 1 ہزار 985 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
Source: Khaleej Times






