خلیجی خبریں

پیراسیلنگ کرتے شخص پر شارک کا حملہ، ٹانگ چباگئی

خلیج اردو: اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شخص کو پیراسیلنگ کا شوق اس وقت مہنگا پڑگیا جب اس پر شارک نے خطرناک حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں آسمان کی بلندیوں میں پیراسیلنگ کررہا تھا کہ جیسے ہی نیچے کی طرف آیا تو شارک نے پانی سے نکل کر اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ چبا ڈالا۔

37 سالہ شخص کو خوش قسمتی سے فوری امداد کے بعد شارک کے منہ سے نکال لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ہولناک حملے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا جس کے نتیجے میں اس کی پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے علاوہ پاؤں کے ٹشو اور پٹھے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

بعدازاں اس شخص کو فوری طبی امداد کیلئے پرنس ہاشم ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button