
خلیج اردو: پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد سے آج یہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
چئیرمین ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو ایف بی آر کی طرف سے ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ایف بی آرکی سال 2020-21 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر چئیرمین ایف بی آر کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2021-22 کا مقر ر کردہ ہدف بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔







