خلیج اردو آن لائن:
پاکستانی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے 31 اگست سے فضائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
مزید برآں، حکام کی جانب سے بالغ طلباء کے لیے یکم اگست تک ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے انچارج اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدام کے وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہونے کے واضح امکانات نظر آرہے ہیں۔
اس عمر کا کہنا تھا "میں دو ہفتے پہلے ایک ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ہمارے مصنوعی ذہانت نظام کے مطابق پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہو سکتی ہے۔ اب چوتھی لہر شروع ہونے کی واضح علامتیں نظر آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا اور کورونا کی نئی اقسام ہیں”َ۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ شرط عائد کی گئی تھی کہ صرف کورونا ویکسین لگوا لینے والے افراد ہی شادیوں میں، ریستورانوں اور جمز میں جا سکتے ہیں لیکن ان مراکز کے مالکان ان شرائط کی بری طرح خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ اور اگر وہ ایسا ہی کرتی رہے تو "ہمارے پاس ایسے مراکز کو بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا”۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1737 مثبت آئے ہیں۔ جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ شرح 3 اشاریہ 65 ریکارڈ کی گئی ہے۔
Source: Gulf Today.






