
خلیج اردو آن لائن:
گزشتہ ماہ جون میں کراچی کے ایک پوش رہائشی علاقے میں ایک شخص کےدو پالتو جرمن شیفرڈ کتوں نے ایک وکیل رہائشی پر حملہ کر کے اسے زخمی کری دیا۔ تاہم، اب متاثرہ شخص اور کتوں کے مالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ کتوں کو مار دیا جائے گا۔
تاہم، جانوروں کے حقوق کی آرگنائزیشنز کی جانب سے اس معاہدے کو ظالمانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا جب متاثرہ شخص صبح کی سیر پر جا رہا تھا کہ اچانک دو کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ کتوں نے اس زمین پر گرا دیا اور اس پر وار کرنے لگے۔ کتوں کےمالک کے بیٹا یہ حادثہ دیکھ کر بھاگا ہوا آٰیا اور اس نے بڑی مشکل کے ساتھ کتوں کو متاثرہ شخص سے پرے دکھیلا۔ اس حملے میں متاثرہ شخص بری طرح زخمی ہوا تھا۔
تاہم، اب میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح کا جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹر کی مدد سے کتوں کو آسان موت دے دی جائی گی۔ کتوں کا مالک متاثرہ شخص سے اس کو ہونے والے نقصان پر معافی مانگے اور 1 ملین روپے جانوروں کی ویلفیئر کی کسی آرگنائزیشن کو عطیہ کرے گا۔
Source: Gulf Today.






