عالمی خبریں

سعودی عرب نے یو اے ای، ارجنٹینا اور جنوبی افریقہ سے سفری پابندیاں ختم کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کے اسٹیٹ ٹی وی کے مطابق  سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، ارجنٹینا، اور جنوبی افریقہ پر سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو 8 ستمبر سے ان تین ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

ریاستی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے حال ہی میں کورونا کی صورتحال سےمتعلق کیے گئے جائزے کے بعد لیا گیا ہے۔ تاہم، مسافروں کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے لکھا گیا  "وزارت داخلہ ان ممالک کا سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں سے محتاط رہنے کی درخواست کرتی ہے، جن مقامات پر وائرس پھیل رہا ہے وہاں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button