پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ ، ٹویٹر پر مبارک باد کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے انٹرنیٹ صارفین نے وزیر اعظم کے نام مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

ان کی 69 ویں سالگرہ پر ٹویٹر میں #HappyBirthdayPMIK ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو منسلک ہے جس میں وزیر اعظم کی زندگی اور اس کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹ بورڈ نے وزیر اعظم خان کا سابقہ ریکارڈ بتایا ہے اور انہیں ورلڈ کپ جیتنے والا کپتان قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکڑ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیر اعظم خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں کھیل کا لیجنڈ کھلاڑی قرار دیا ہے۔

https://twitter.com/MunazaHassan/status/1445328373316833286

عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم ہیں جنہوں نے انیس سو بانوے میں ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف نامی سیاسی جماعت کے چیئرمین بھی ہے۔

 

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button