ٹپس

کیا یہ فون فراڈ ہے؟ ملکر ہم فون فراڈ کے خلاف کھڑے ہوکر اس کا سدباب کر سکتے ہیں

خلیج اردو

13 دسمبر 2021
آپ کو ایک کال موصول ہو سکتی ہے یا ایک مسیج جس میں کوئی شخص بنک کا نمائندہ بن کر ، پولیس ، حکومتی محکمہ کا اہلکار ، کوریئر کمپنی یا ٹیلی کام شسروس پراوئیڈر کا اسٹاف بننے کا جھوٹ بول کر کہے سکتا ہے کہ آپ کی مدد کیلئے انہیں آپ کی ذاتی معلومات چاہیئے، یہی فراڈ کا آغاز ہے جس سے کوئی آُ کو دھوکہ دے سکتا ہے۔
جب آپ کو مسیج موصول ہوتا ہے اور آپ کو کال کرنے کا کہا جاتا ہے تو آپ سے اکثر اکاؤنٹ نمبر ، ایمریٹس آئی ڈی ، ای میل آئی ڈی یا بنک کا نام اور بنک کی جانب سے بھیجا گیا ون ٹائم پاسورڈ بتانا کا کہا جائے تو روکیے۔

سوچیے کہ کیا آپ کو کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ کس بنک سے بات کررہا ہے یا وہ صرف یہی کہہ رہے ہیں کہ وہ آپ کے بنک سے بات کررہے ہیں۔ کیا آپ نے اپنے بنک کے سوشل میڈیا پیج پر کوئی میسج چھوڑا تھا جس کو بنک نے دیکھ لیا ہو؟

سوچیئے کہ کال کرنے والے کو آپ کا ون ٹائم پاسورڈ یا و ٹی پی کیوں چاہیئے ہوگا؟
جب کال آپ کو موبائل نمبر سے کی جارہی ہے تو آپ کو لینڈ لائن سے کال کیوں نہیں کی جارہی ہے؟

یاد رکھیں کہ بنک آپ کو کبھی بھی کال کرکے ذاتی معلومات نہیں پوچھے گا۔
کبھی بھی کسی کے ساتھ ون ٹائم پاسورڈ شیئر کرکے کسی کو فراڈ کا موقع نہ ۔
اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر ہوگئی تو فوری طور پر اپنے بنک کو رپورٹ کیجئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button