عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ملکی سیکورٹی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس طلب کرلیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے مختلف حصوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستانی میڈیا میں ذرائع سے چلنے والی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر غور ہو گا۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوگی۔ کور کمیٹی وزیراعظم کے خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔

کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button