پاکستانی خبریں

دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کو شکست دینے کیلئے قوم متحد ہے، عمران خان

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ پشاور واقعے اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی جبکہ اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کے معاملے پر ممکنہ ردعمل بھی زیر بحث آیا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے قومی ایکشن پلان کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ کہ بین الصوبائی مسائل کے لیے صوبائی حکومتوں سے تعاون درکار ہے۔

ایپکس کمیٹی کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔ نیکٹا کے کردار کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ صوبے جدید فرانزک لیبز قائم کرکےموثرتحقیقات کے لیے مزید وسائل مختص کریں۔

کمیٹی نے عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانےاور قومی ایکشن پلان کا مکمل اور بھرپور نفاذ ضروری ہے۔ بدامنی پھیلانے والے عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button