متحدہ عرب امارات

شارجہ میں 10 سالہ ہندوستانی لڑکا اپنے بیڈروم کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا-

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ موت کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں-

دبئی: شارجہ میں منگل کی شام ایک دس سالہ ہندوستانی لڑکا اپنے بیڈ روم کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ، شارجہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

ڈیوڈ پننککل ، جو اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ ال قاسمیہ ٹاور میں رہائش پزیر تھا ، جب اس کے والدین نے کمرے کا لاک توڑا تو وہ اپنے بیڈروم کے فرش پر پڑا تھا۔

اس لڑکے کے چچا سنیل دیوسیا نے بتایا کہ ڈیوڈ نے شام تقریبا 5.30 بجے اپنی ای لرننگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ آرام کرنے کے لئے اپنے کمرے میں گیا تھا۔

اس کے والدین کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ اس نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا ہے- وہ گھر سے کام کرنے اور اس کی چھوٹی بہن کی دیکھ بھال کرنے میں مصروف تھے-

جیسے ہی انہوں نے محسوس کیا کہ ڈیوڈ ان کا جواب نہیں دے رہا ہے تو انہوں نے اس کے بیڈروم کا دروازہ توڑ دیا اور اسے فرش پر مردہ حالت میں پایا۔

اس کی ماں جو ایک نرس کی حیثیت سے کام کرتی ہے ،اس نے اپنے بیٹے کو ہوش میں لانے کی کوشش کی ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

“فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا اور اس کی لاش کو اسپتال لے جایا گیا۔ چچا نے بتایا کہ میں دبئی میں رہتا ہوں اور مجھے اپنے بھائی اور اس کے اہل خانہ تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔ میرا بھائی اور اس کی اہلیہ اس صدمے سے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔ میری بھابھی ہر وقت روتی رہتی ہیں-

شارجہ پولیس نے بتایا کہ ، "الغرب پولیس اسٹیشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے – والدین کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جائے گا۔ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے بوڈی پوسٹ مارٹم کے لئے فرانزک لیبارٹری منتقل کردی گئی۔

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے نے 10 سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بھارت کے قونصل جنرل ، ویپل نے ، 22 اپریل کو بتایا کے قونصل خانے کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی۔

علی ابراہیم ایڈوکیٹس اور قانونی مشیر سلام پیپینیسیری کے کنسلٹنٹس ، جو متحدہ عرب امارات میں ایک سماجی کارکن بھی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ انہیں اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ والدین کے ساتھ شارجہ کے پولیس اسٹیشن گئے-

انھوں نے گلف نیوز کو بتایا ، کے اس لڑکے کا کیس شارجہ پولیس نے اٹھایا ہے جو فی الحال لڑکے کی موت کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

فرانزک ٹیسٹوں کے نتائج کے بعد ، پیپینیسیری نے کہا کہ والدین اپنے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرسکتے ہیں-

"والدین اس کی بوڈی کو گھر لے جانا چاہتے ہیں ، لیکن پرواز کی تمام پابندیوں کے باعث انھیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا یہ ممکن ہوگا یا نہیں۔ یہ ایک بہت ہی دل دہلا دینے والا دن تھا۔ کسی بھی والدین کو اس طرح کے سخت حالات سے گزرنا نہ پڑے-

ڈیوڈ پننکال شارجہ کے ریان انٹرنیشنل اسکول کا چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔

Source : Gulf News
22 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button