عالمی خبریں

کورونا وائرس: بھارت میں 31،000 نئے کیسس رپورٹ .ہلاکتوں کی کل تعداد 1000تک پہنچ گئ

مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ بدھ کی صبح ملک میں کوویڈ 19 کے کیسوں کی کل تعداد 31،332 ہوگئی۔ کل کیسوں میں سے 22،629 زیر مشاہدہ ہیں ، 7،695 افراد صحت یاب ہوگۓ ، اور 1007 مزید افراد کی اموات ہو چکی ہیں

مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بنی ، جس میں کیسوں کی مجموعی تعداد 9،318 ہوگئی ، 400 ہلاکتیں اور 1،388 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ، گجرات میں اب تک 3،744 نۓ کیسس اور دہلی میں 3،314 کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جن ریاستوں میں کیسوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے وہ یہ ہیں مدھیہ پردیش میں (2،387)کیسس ، راجستھان میں (2،364)کیسس ، تامل ناڈو میں (2،058) کیسس اور اتر پردیش میں (2،053) کیسس

مہاراشٹر میں 400 اموات ریکارڈ کی گئیں ، جو تمام ریاستوں میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مغربی ریاست گجرات میں 181 اموات ، مدھیہ پردیش میں 120 اور نئی دہلی میں 54 اموات رپورٹ ہوئ

دوسری بڑی ریاستوں میں ، آندھرا پردیش میں 1،259 نئے کیسس رپورٹ ہوۓ جبکہ 31 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ، بہار میں 366 کیسس رپورٹ اور دو اموات واقع ، ہریانہ میں 310 نئے کیسس رپورٹ اور تین اموات واقع ، جموں وکشمیر میں 565 کیسس رپورٹ اور آٹھ اموات واقع ، کرناٹک میں 523 کیسس رپورٹ اور 20 اموات واقع اور کیرالہ میں 485 کیسس رپورٹ اور چار اموات واقع ۔

جن ریاستوں میں 10 سے کم کیسس رپورٹ ہوئے ہیں وہ ہیں تریپورہ ، میزورم ، پڈوچیری ، منی پور ، گوا اور اروناچل پردیش۔

source : Khaleej Times

29 April 2020

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button