
خلیج اردو
یو اے ای لاٹری نے بدھ 19 اگست کے لکی ڈے ڈرا کے نتائج جاری کردیئے۔ مجموعی طور پر 4 ہزار 246 شرکاء نے مختلف کیٹیگریز میں انعامات جیتے۔
ڈرا نمبر 260819 کے فاتح نمبرز 3، 10، 11، 15، 19 اور 31 جبکہ لکی نمبر 12 تھا۔
چوتھی کیٹیگری میں 49 افراد نے ایک ایک ہزار درہم جبکہ پانچویں کیٹیگری میں 4 ہزار 194 افراد نے ایک ایک سو درہم جیتے۔
اس کے علاوہ گارنٹیڈ لکی چانس ریفل کے ذریعے 3 افراد نے 50،50 ہزار درہم جیتے۔ تینوں فاتحین نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار درہم حاصل کیے۔
لکی ڈے ڈرا ہر بدھ اور ہفتے کی رات 9 بج کر 30 منٹ پر ہوتا ہے۔ تمام 6 مین نمبرز اور لکی نمبر ملانے والے کو 3 کروڑ درہم کا گرینڈ پرائز مل سکتا ہے جبکہ تمام 6 نمبرز ملانے پر 50 لاکھ درہم کا دوسرا انعام دیا جاتا ہے۔







