پاکستانی خبریں

کورونا وائرس :پاکستان میں کیسز کی تعداد میں 25،000 تک اضافہ ہوگیا-

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز جمعہ کے روز 25،000 تک بڑھ گئے ، اس سے صرف چند گھنٹے قبل پاکستانی حکومت نے لاک ڈاؤن اقدامات میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا-

جمعہ کے روز حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،764 نئے کوویڈ 19 کیسز رپورٹ کیے ، جس سے کیسز کی تعداد 25،837
اور اموات کی تعداد 594 ہوگئ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ سے پاکستان میں نافذ لاک ڈاؤن کو اٹھانا شروع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی ، جس کا مقصد ملک کے انتہائی غریب شہریوں کی مدد کرنا ہے ، لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا – لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انھوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو یہ وبا قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وبا مزید خراب ہوئی تو پابندیاں دوبارہ عائد ہوسکتی ہیں-

سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی طرف سے اس وائرس سے نمٹنے کے حکومت کے کیے گئے اقدام پر شدید تنقید کی گئی ہے-

فروری کے آخر میں کوویڈ 19 کے صرف ایک مٹھی بھر کیسز کی اطلاع کے بعد ، مارچ کے وسط سے ہی پاکستان میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ رائٹرز کے سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، پچھلے ہفتہ اوسطا 1،000 ایک ہزار سے زیادہ کیسز اور روزانہ تقریبا 27 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ محدود اوقات کے ساتھ سب سے پہلے چھوٹی منڈیاں اور دکانیں کھلیں گی ، جبکہ مالز اور دیگر جگہیں ابھی بند رہیں گی۔ اسکول جولائی کے وسط تک بند رہیں گے- انٹرسیٹی ٹرانسپورٹ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times
08 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button