
خلیج اردو
تہران: ایران میں بدترین صحرائی طوفان کے باعث تعلیمی ادارے و دفاتر بند کردیئے گئے۔
مسافر طیاروں کو اڑانیں بھرنے سے تا حکم ثانی روک دیا گیا، حد نگاہ صرف سو میٹر رہ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں آنے والے صحرائی طوفان نے کاروباری زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کا کہنا ہے،طوفان میں ریت کے ایسے مرغولے تھے کہ حد نگاہ صرف سو میٹر تک رہ گئی ، بڑی بڑی عمارتیں دکھائی تک نہیں دے رہی تھیں۔
طوفان سے ابادان اور خوزیستان بری طرح متاثر ہوئے جہاں ایئر کوالٹی بھی خطرناک حد کو چھو گئی، کم از کم 25 مرتبہ ایئر کوالٹی کا انڈیکس 500 کو چھو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے تحت طوفان کا آغاز عراق سے ہوا تھا۔







