پاکستانی خبریں

اکوڑہ خٹک: جامعہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید

خلیج اردو
نوشہرہ:خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں واقع مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا نے مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی جی کے مطابق، حملے کا ہدف جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق ہی تھے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

14 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ حملے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

یاد رہے کہ مولانا حامد الحق کے والد، مولانا سمیع الحق کو بھی 2018 میں راولپنڈی میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اب ان کے بیٹے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ملک بھر میں سوگ اور غم کی فضا پھیل گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button