عالمی خبریں

جرمنی، کینیڈا اور یورپی کمیشن کی یوکرین کی حمایت، ٹرمپ کے مؤقف کی مخالفت

خلیج اردو
برسلز:ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین پر سخت مؤقف کے بعد جرمنی، کینیڈا اور یورپی کمیشن نے کھل کر یوکرین کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، *”مضبوط رہیے، بے خوف رہیے، آپ کبھی تنہا نہیں ہیں۔”*

جرمن چانسلر اولف شولز نے بھی یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ *”یوکرین، جرمنی اور یورپ پر انحصار کر سکتا ہے۔”* جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک نے واضح کیا کہ یورپی اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بھی یوکرین کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ *”یوکرین اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، اور یوکرینی عوام صرف اپنے ملک کے لیے نہیں بلکہ ہماری آزادی کے لیے بھی لڑ رہے ہیں۔ ہم یوکرین کی حمایت پر یقین رکھتے ہیں۔”*

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یوکرین کی جنگ اور سفارتی کشیدگی میں شدت آتی جا رہی ہے، اور مغربی دنیا میں اس تنازع پر تقسیم مزید واضح ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button