پاکستانی خبریں

**نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خودکش حملے کا مقدمہ درج**

خلیج اردو
نوشہرہ:نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی سمیت مختلف سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button