
خلیج اردو
لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے توہین رسالت کے مجرم شاہد عارف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو موت کی سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
شاہد عارف کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب مجرم کی اہلیہ نے اس کے خلاف گواہی دی۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ مجرم کے خلاف ایک آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، جس میں وہ توہین رسالت کرتا سنائی دیتا ہے۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق، یہ ریکارڈنگ شاہد عارف کی آواز سے میچ کر گئی، جس کے بعد عدالت نے مجرم کو سخت ترین سزا سنائی۔






