
خلیج اردو
لندن:برطانوی حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے لیے بین الاقوامی امداد میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ کیا، جس پر برطانیہ کی وزیر اینیلیز ڈوڈز نے وزیراعظم کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
امدادی اداروں نے بھی اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو بھیجے گئے استعفے میں اینیلیز ڈوڈز نے مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث ضرورت مند افراد کو صحت اور خوراک کی سہولتیں میسر نہیں ہوں گی، جبکہ برطانیہ کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے 2027 تک دفاعی اخراجات کو 2.3 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو عدم تحفظ کے ایک نئے دور کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے اس فیصلے کو انتہائی مشکل اور تکلیف دہ قرار دیا۔







