پاکستانی خبریں

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشتگردوں کے نام و تصاویر جاری، سروں کی قیمت مقرر

خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرم فسادات میں ملوث 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، جن کے سروں کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ انعام دہشت گرد کاظم  کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ سے 30 لاکھ روپے  تک مقرر کی گئی ہے۔

یہ تمام دہشت گرد  سی ٹی ڈی  کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔

پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں، جس سے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق، راستوں کی بندش اور فیول کی عدم دستیابی کے باعث اسکول کھولنا ممکن نہیں۔

ٹیچرز یونینز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے فیول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسکول دوبارہ کھل سکیں۔

راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اور سحر و افطار کا سامان بھی ناپید ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت اور سڑکوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button